23 فروری، 2016، 1:33 AM

کشمیر میں سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے تین علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر میں سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے تین علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں پانپور کے علاقے میں سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے علیحدگی پسندوں کے خلاف3 روز سے جاری آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ مقابلے کے دوران 5 بھارتی فوجیوں سمیت ایک عام شہری بھی ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں پانپور کے علاقے میں سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے علیحدگی پسندوں کے خلاف3 روز سے جاری آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ مقابلے کے دوران 5 بھارتی فوجیوں سمیت ایک عام شہری بھی ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سری نگر کے علاقے پانپور میں انٹرپرینوئر ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی بلڈنگ پر گزشتہ تین روز سے 3 علیحدگی  نے قبضہ کیا ہوا تھا جب کہ دہشت گردوں کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ بھی کی جارہی تھی تاہم حملہ آوروں کے خلاف بھارتی سیکیورٹی فورسز 3 روز سے آپریشن میں مصروف تھیں جس میں بھارتی فوج کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران 2 کیپٹن سمیت 5 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک عام شہری بھی ماراگیا۔

News ID 1862031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha